عوام کی محبت سے ثابت ہوگیا کہ ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں: احسان الحق باجوہ

عوام کی محبت سے ثابت ہوگیا کہ ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں: احسان الحق ...

چشتیاں (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی این اے 168 کے امیدوار احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ برداری ازم سے نکل کر آج

(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

میں نے جلسہ دیکھ کر اور عوام کی محبت دیکھ کر محسوس کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ نواز شریف نے کہا تھا کہ لوٹا واش روم میں اچھا لگتا ہے۔ کیونکہ اس کی اصل جگہ یہی ہے۔ اُن نے کہا کہ سیاست میں قلا بازیاں کھانے والا سیاست دان کبھی پیپلز پارٹی میں ، کبھی (ق) لیگ میں ، کبھی (ن) لیگ میں اور کبھی تحریک انصاف میں ہوتا ہے۔ جبکہ میں نے اپنے 5 سالہ دور میں چشتیاں علاقے کیلئے اتنے فنڈز لے کر آیا ہوں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ اور علاقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر ثابت کر دیا ہے کہ میں جو وعدہ کرتاہوں وہ پورا کر تا ہوں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے فاروق کالونی میں ایک بہت بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کی آمد کے موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر مختلف برادریوں کے سر کردا لوگوں نے ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا جبکہ سٹی پریس کلب کے صدر چوہدری فقیر حسین نے اپنے گروپ کی طرف سے ان کی حمایت کا مکمل اعلان کیا۔

احسان الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...