وقت آگیا ہے کہ عوام اپنا استحصال کرنیوالوں کا احتساب کریں: سید فخر امام

وقت آگیا ہے کہ عوام اپنا استحصال کرنیوالوں کا احتساب کریں: سید فخر امام

کبیروالا‘بارہ میل (سٹی رپورٹر‘نمائندہ پاکستان) محلہ بھٹیانوالہ کبیروالا شہر میں نواب اختر حسین خان بھٹہ کے ڈیرہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ

(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

میں بھٹہ برادری کی بزرگ شخصیت، بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے سابق صدر شفقت حسین خان بھٹہ کی سربراہی میں بھٹہ برداری کی اہم شخصیات اور دیگر برادریوں کے نمائندہ افراد نے سید گروپ میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا اور سید گروپ کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 150سید فخرامام اورامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 204سید حسین جہانیاں کومکمل حمایت کا یقین دلایا ۔اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی این اے 150سید فخرامام نے اپنے خطاب میں مذکورہ شخصیات کی سید گروپ میں شمولیت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا میری اولین ترجیح ہے ،انشاء اللہ ! کامیابی کے بعد کبیروالا کے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام اپنا استحصال کرنیوالوں کا احتساب کریں اور 25جولائی کو انتخابی نشان گھڑے پر مہر لگاکر سید گروپ کے امیدواران کو بھاری ووٹوں کے ساتھ کامیاب کرائیں ۔امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 204سید حسین جہانیاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا یہ فقید المثا ل’’ انتخابی اجتماع ‘‘سید گروپ کے حق میں عوامی ریفرنڈم کا منظر پیش کررہا ہے ،مخالفین کو سمجھ جانا چاہیے کہ کبیروالا کے عوام نے کرپشن سے پاک دامن والی سیاسی قیادت کو اپنی نمائندگی کا حق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔سید عابد امام نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی گنگا بہانے والوں کا احتساب ہونا شروع ہوگیا ہے۔ مذکورہ انتخابی کارنر میٹنگ سے سابق ای ڈی او لٹریسی مبشر حسن خان بھٹہ،مسعود پرویز خان بھٹہ ایڈووکیٹ ،سید منتظر مہدی ،فخرامام شاہ گیلانی،غلام احمد خان بھٹہ نمبردار،شعیب زکریا خان بھٹہ،حاجی محمد ارشد سنگا ،ملک توفیق احمد،راؤ عمران مانی،رانا عابد مصطفےٰ ،میاں اصغر علی میانہ،محمد صفدر بٹ ،سردارسعدظفر خان سیال،ڈاکٹر غلام قادر بھٹی،مہر عمران اُترا ،ملک یوسف بھٹی،سید محسن رضا شاہ،سید احسن شاہ ،میاں عبدالخالق سہو،حفیظ سعیدی ،راؤ ندیم نمبردار،محسن کھرل،خاور عباس،سید سہیل عباس شاہ،محمد رفیق بھٹہ،دریاب عباس خان بھٹہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

فخر امام

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...