علی پور کی ترقی اولین ترجیح‘مخالفین شکست دیکھ کر افواہیں پھیلارہے ہیں:عامر طلال خان

علی پور کی ترقی اولین ترجیح‘مخالفین شکست دیکھ کر افواہیں پھیلارہے ہیں:عامر ...

علی پور(نمائندہ پاکستان) جنرل الیکشن میں تحریک انصاف ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ملکی

(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سیاست میں کوئی کردار باقی نہیں رہے گا 25 جولائی PTI کی فتح اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی جائے گی علی پور کو ترقی کے دھارے میں شامل کردیا ہے مخالفین اپنی متوقع شکست کے خوف سے جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے کرپشن کی تمام حدیں پار کر لیں ان کی کرپشن کے ثبوت منظر عام پر آرہے ہیں ان خیالات کااظہار ایم این اے کے امیدوار سردار عامر طلال خان گوپانگ صوبائی امیدوار سید سبطین رضا شاہ بخاری نے یونین کونسل لتی میں عوامی جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین سید طاہر رضابخاری ،چیئرمین ملک مختیار ڈوگر جام اللہ بخش ٹانوری نے کہا کہ آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہونگے PTI تبدیلی لائے گی اور لوگوں کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے گوپانگ گروپ نے حلقہ میں اربوں کے منصوبے مکمل کروا کر عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے انشاء اللہ جنرل الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...