صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے: میاں مقصود

صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے: میاں مقصود

ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کے

(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

امیدوار انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔مین شاہراہوں اور بڑی بلڈنگزپر دیوقامت ہولڈنگ بورڈنظرآتے ہیں۔ووٹرزکی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔ایسی اطلاعات بھی میڈیا میں آرہی ہیں کہ انتخابی امیدوار ووٹ خریدنے کے جرم میں ملوث ہیں۔الیکشن کمیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کافوری نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں صاف،شفاف انتخابات کاانعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اس کے راہ میں رخنے ڈالنے والے مرضی کے نتائج حاصل کرناچاہتے ہیں۔2018کے انتخابات اہمیت کے حامل ہیں۔قوم کو پاکستان کی پائیدار ترقی وخوشحالی کے لیے ایسی قیادت کو منتخب کرنا ہوگا جو حقیقی معنوں میں محب وطن،بے داغ اور باکردار ہو۔متحدہ مجلس عمل ملک وقوم کو صاف،ستھری اور کرپشن سے پاک قیادت فراہم کرسکتی ہے،عوام ہم پراعتماد کا اظہار کریں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور دیگر برسراقتدار رہنے والی جماعتوں نے70برسوں سے ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔عوام مسائل کے گرداب میں گھرے ہوئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...