پی ٹی آئی نے پولیس‘ پٹواری کلچر تبدیل کیا‘ اب پنجاب میں بھی تبدیلی آئیگی: دوست محمد مزاری

پی ٹی آئی نے پولیس‘ پٹواری کلچر تبدیل کیا‘ اب پنجاب میں بھی تبدیلی آئیگی: ...

روجھان(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سردار میردوست محمد خان مزاری نے کہا کہ پاکستان تحریک

(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

انصاف نے خبیرپختونخواہ میں عوام کی تقدیر بدل د ی ہے پولیس کلچر اور پٹواری کلچر تبدیل کردیا ہے اگر خیبرپختوانخواہ میں تبدیلی آسکتی ہے تو پنجاب میں بھی آسکتی ہے اور یہ تبدیلی پاکستان تحریک انصاف لا سکتی ہے یہ بات انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کرت ہوئے روجھان میں پاکستان تحریک انصاف نے پاور شو کا مظاہرہ کیا پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں مختلف علاقوں سے ہزاروں لوگ نے شرکت کی جلسے میں ڈیرہ دلدار کے معزز قبیلہ کے اہم شخصیات توصیف خان بالاچانی نے مسلم لیگ ن مقامی گروپ عاطف حسین مزاری کی حمایت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر این ے 195 کے امیدوار سردار ریاض خان مزاری ،پی پی 297 کے امیدوار سردار میردوست محمد مزاری کی حمایت کا اعلان کیا جلسہ عام میں سابق ایم پی اے سردار ریاض خان مزاری ،سابق وفاقی وزیر سردار میر دوست محمد خان مزاری ،پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شریں مزاری کے بھائی سردار ولی خان مزاری ، ڈیمو کریٹک پارٹی کے سابق صدر سردار شیر باز خان مزاری کے فرزند سردار شیر علی خان مزاری ،سابق دفعدار باڈر ملٹری پولیس احمد علی خان کھرڈ ،احمد نواز خان کھرڈ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سردار دوست علی خان مزاری ،سابق کونسلر میردوست خان مزاری ،سابق کونسلر جلیل خان مزاری سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ دریں اثناء روجھان انتخابات کے حوالے سیاسی جماعتوں کا توڑ جوڑ کا سلسلہ جاری ہے روجھان کے موضع چک دلبر کے وائس چیرمین اللہ رکھا خان مسلم لیگ ن مقامی گروپ عاطف حسین مزاری کی حمایت چھوڑ کر پی ٹی آئی مقامی گروپ سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری گروپ میں شامل ہوگئے انھوں نے برادری کے سینکڑوں افراد کے ہمراہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سابق صدر سردار شیر باز خان مزاری کے فرزند سردار شیر علی خان مزاری اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماسابق وفاقی وزیرسردار میر دوست محمد مزاری ،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سردار احمد حسن خان مزاری ،سردار سیف علی خان مزاری ،سابق کونسلر میردوست خان مزاری کی موجودگی میں اعلان کیا اور این اے 195کے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار ریاض خان مزاری ،اور پی پی 297 پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سردار میردوست محمد مزاری کی حمایت کا اعلان کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...