پشاور،انتخابی جلسے میں خود کش حملہ،ہارون بلور سمیت 9افراد شہید

پشاور،انتخابی جلسے میں خود کش حملہ،ہارون بلور سمیت 9افراد شہید

پشاور ( سٹاف رپورٹر،آئی این پی ) پشاور کے علاقے یکہ توت میں منگل کی شام عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے انتخابی جلسے کے دوران خودکش دھماکے میں پارٹی امیدوار ہارون بلور سمیت6 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، اطلاعات کے مطابق یکہ توت میں اے این پی کا انتخابی جلسہ جاری تھا کہ خودکش دھماکہ ہو گیا افسوسناک واقعے میں بشیر بلور شہید کے صاحبزادے حلقہ پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بیرہارون بلور سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہارون بلور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے دھماکے میں 8 دیگر افراد بھی شہید ہو گئے ، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیادھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ واضح رہے کہ نیکٹا نے ایک روز قبل ہی انتخابی مہم کے دوران مختلف سیاسی شخصیات کو درپیش خطرات کے حوالے سے سیکورٹی الرٹ جاری کیا تھا،دھماکے میں شہید ہونے والے حلقہ پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کے والد بشیر بلور بھی دسمبر2012 کو خودکش حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

خود کش حملہ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...