پیپلز پارٹی کے امیدوار محمود حیات ٹوچی کو ووٹروں نے گھیر لیا‘ سوالات کا سامنا

پیپلز پارٹی کے امیدوار محمود حیات ٹوچی کو ووٹروں نے گھیر لیا‘ سوالات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان) نو خانپور انتخابی مہم کے دوران ووٹ مانگنے کیلئے پہنچنے پر پڑھے لگے نوجوانوں کے ایک گروپ نے محمود حیات ٹوچی کو گھیر
(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
لیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں میلسی سے محض 4کلو میٹر دور قصبہ خانپور میں سوئی گیس دینے کی بجائے کروڑوں روپے کی گرانٹ سے اپنے گھر پائپ لائن لے جانے کیلئے سوئی گیس جلہ جیم پہنچا دی اور میلسی شہر اور خانپور کی بجائے جلہ جیم میں اسٹیڈیم بنوا کر اقربا پروری کی مثالیں قائم کیں اور حلقہ کے نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمت دینے کی بجائے سرکاری نوکریاں فروخت کیں اب کس منہ سے ووٹ مانگنے قصبہ خانپور آئے ہیں نوجوانوں کے چبھتے ہوئے سخت سوالات کا جواب دینے کی بجائے سابق ایم این اے آئیں بائیں شائیں کرتے ہوئے چل دیئے ۔
محمود ٹوچی