ٹرمپ کونیا جھٹکا،تارکین وطن کو حراست میں رکھنے کی درخواست مسترد

ٹرمپ کونیا جھٹکا،تارکین وطن کو حراست میں رکھنے کی درخواست مسترد

کیلیفورنیا (این این آئی ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، وفاقی جج نے غیر قانونی تارکین وطن بچوں کو طویل مدت حراست میں رکھنے کی درخواست مسترد کر دی۔کیلیفورنیا میں وفاقی عدالت کی جج ڈولی گی نے جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی درخواست مسترد کر دی، جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے 1997ء کے ایک قانون میں ترمیم کی درخواست کی تھی تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو اپنے والدین کے ساتھ جیل میں رکھا جا سکے۔جج کا کہنا ہے اس وقت کسی جیل میں ایسی سہولتیں نہیں ہیں جہاں والدین اور بچوں کو ایک ساتھ رکھا جا سکے۔

ٹرمپ کو جھٹکا

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...