پی پی 291:مختلف علاقوں میں ریلیاں محمود قادر خان لغاری کا بھرپور استقبال

پی پی 291:مختلف علاقوں میں ریلیاں محمود قادر خان لغاری کا بھرپور استقبال

ڈیرہ،جھوک اترا ( بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان) (ن) لیگ کے امیدوار حلقہ پی پی 291سردار محمود قادر خان لغاری نے اپنے حلقہ کی مختلف یوسیز

(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

میں ریلیاں نکالیں ،یو سی جکھڑ امام میں خطاب کے دوران کہا کہ لغاری گروپ نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی ہے اور بلا تفریق ترقیاتی کام ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں مزید انہوں نے کہا کہ شہاز شریف ایک محنتی اور عوام دوست لیڈر ہیں انہیں حلقہ این اے 192سے بھاری اکثریت سے عوامی ووٹ سے جتوائیں گے۔عوام 12جولائی کو صدر مسلم لیگ (ن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے،اور جلسہ کو تاریخی بنائیں گے۔مخالف امیدواروں کا کوئی سیاسی کیئرر نہیں ہے،عوام 25جولائی کو خدمت اور ترقی کو ووٹ دیں گے۔قبل ازین یونین کونسل جلبانی سے پیر محمد غوری،جھوک اترا،حاجی کماند،جکھڑ امام شاہ تک ہزارون افراد نے ریلی نکالی جس کی قیادت محمود قادر لغاری امیدوار حلقہ پی پی 291نے کی کارکنوں نے مختلف مقامات پر انکا شاندار استقبال کیا ترجمان اعجاز وارث لودھی کے مطابق ریلی میں 5ہزار افراد، 700موٹر سائیکل ،60گاڑیاں شریک تھیں ۔اس موقع پر رانا ظفر اقبال اترا،محمداکمل جوئیہ،ملک محمد شان جراح،سونہارا خان لسکانی،رانا ثقلین ڈھولا،فہیم خان لودھی،عبدالغنی جلبانی،رانا شاہنواز،خلیل خان نہڑ،حاجی بلال نتکانی،اکبر خان سکھانی،حضور بخش خان لسکانی،سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...