مہمند ،دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم

مہمند ،دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم

ضلع مہمند (نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند، مہمند میں ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی حکام نے شہداء کے لواحقین میں 2 کروڑ 7 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ مختلف دہشت گرد واقعات کے 6 سرکاری اور 7 سویلین شہداء کے ورثاء کو غلنئی میں چیکس حوالے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں منگل کے روز ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈی سی عرفان اللہ وزیر، اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند طارق اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر بائیزئی شیر عالم خان اور مہمند رائفلز کے میجر شاہد نے مہمند میں پیش آنے والے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 13 شہداء اور چار زخمیوں کے ورثاء کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 7 لاکھ روپے امدادی چیکس حوالے کئے۔ انتظامیہ کے مطابق شہداء میں 6 لیویز و خاصہ دار فورس اور 7 سویلین شامل تھے۔ جبکہ 4 زخمی سرکاری اہلکاروں کو بھی امدادی چیکس حوالے کئے گئے۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں شہداء کی درجات کی بلندی اور امن کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...