سابق وزیر کی ناقص پالیسیاں ، بہاولپور : لیگی کارکن دو حصوں میں تقسیم ، ووٹ بینک متاثر ہونیکا خدشہ

سابق وزیر کی ناقص پالیسیاں ، بہاولپور : لیگی کارکن دو حصوں میں تقسیم ، ووٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی ناقص پالیسی کے باعث کارکنان دوحصوں میں بٹ گئے‘ سابق وفاقی وزیر انجینئر بلیغ الرحمن نے لودھراں کے رہائشی رانامحمدطارق کوایم پی اے کاٹکٹ دلواکرووٹ بینک تباہ کرلیا مسلم لیگ ن کے اکثریتی کارکنان نے مسلم لیگ ن چھوڑ کرپی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے امیدوار سمیع اللہ چوہدری کی حمایت کااعلان کردیا ۔سابق ایم پی اے سمیت متعدد لیگی رہنمابھی پی ٹی آئی کی الیکشن مہم(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

چلانے میں مصروف ہیں۔ سابق وفاقی وزیرانجینئر بلیغ الرحمن نے اپنے الیکشن کے اخراجات پورے کرانے کیلئے لودھراں کے رہائشی سرمایہ دار رانامحمدطارق کوحلقہ پی پی246 میں مسلم لیگ ن کاٹکٹ دلوایا جس کے بعدمسلم لیگی رہنمااورکارکنان مایوس ہوگئے اورانہوں نے پاکستان مسلم لیگ چھوڑ کرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق لیگی رہنماسمیع اللہ چوہدری کی بھرپور حمایت کااعلان کیاہے بتایاگیاہے کہ سابق مسلم لیگی ایم پی اے حاجی ذوالفقار علی زلفی، حمادمیرانی، طاہر محمودجانباز اورکارکنوں کی کثیرتعدادنے انجینئر بلیغ الرحمن کے غلط فیصلے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سمیع اللہ چوہدری کی الیکشن مہم شروع کررکھی ہے یہ بھی بتایاگیاہے چوہدری سعودمجید کے بھائی چوہدری محمود مجیدجوکہ حلقہ پی پی پی246 سے امیدوار تھے انہیں ٹکٹ نہ ملنے کادکھ ہے وہ بھی رانامحمدطارق کی حمایت کرنے سے گریزاں ہیں۔ باوثوق ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل رانامحمدطارق نے ایک ذمہ دارشخصیت کے ذریعے سمیع اللہ چوہدری کوایم این اے کاالیکشن لڑنے کی صورت میں50 لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی کیونکہ وہ اپناراستہ صاف کرنے کی خاطرانہیں انجینئربلیغ الرحمن کے مقابلے میں لانے کی کوشش کررہے تھے لیکن وہ ناکام رہے مسلم لیگی رہنماؤں اورکارکنوں کاکہناہے کہ راناطارق اپنے مفاد کی خاطرکسی کوبھی نقصان پہنچاسکتے ہیں کیونکہ ان کادوسرابھائی رانا ارسلان پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں وہ صرف اورصرف اقتدار چاہتے ہیں انہیں پارٹیوں یاکارکنوں سے کوئی محبت نہیں ہے۔
دو حصوں میں بٹ گئے