پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں نے این اے 47کے ٹکٹ ہولڈر کو مسترد کر دیا:سینیٹر اورنگزیب

پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں نے این اے 47کے ٹکٹ ہولڈر کو مسترد کر دیا:سینیٹر ...

ہنگو(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں نے این اے 47 کے ٹکٹ ہولڈر کو مسترد کر دیا ہے۔ذلفی بخاری کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ٹکٹ اس شخص کو دیا گیا جس نے پارٹی کی رکنیت تک حاصل نہ کی، فاٹا کے صوبے میں ضم کرنے کے فیصلے کو پہلے بھی مسترد کیا اب بھی ناقابل قبول ہے،بطور سینیٹر اورکزئی عوام کے لیے وہ کام کیے جن کی ملکی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی،اورکزئی عوام نے عام انتخابات میں عبدالشاہد اورکزئی کی کامیابی کا عزم کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اورنگزیب خان اورکزئی نے ھنگو میں سینئیر صحافیوں سے خصوصی نشست کے دوران کیا۔سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ٹکٹوں کی تقسیم میں انصاف نہ کر سکی۔ذلفی بخاری کی سفارش پر اورکزئی ایجنسی کا ٹکٹ ایسے شخص کو دیا جس کی نظریاتی وابستگی پی ٹی آئی سے نہیں اور جسے اورکزئی کے کارکنوں نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے عبدالشاہد اورکزئی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مشتی میلہ میں تمام قبائل کے جرگے میں پی ٹی آئی کا ایک بھی جھنڈہ نہ ہونا پارٹی کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔اور یہ پی ٹی آئی کی ناکامی کا پیغام ہے۔سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ این اے47 کے عوام اور قبائل عبدالشاہد اورکزئی کی کامیابی چاہتے ہیں اور عبدالشاہد اورکزئی کے تاریخی سیاسی اور انتخابی جلسوں کی بدولت سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سینٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب خان اورکزئی نے کہا کہ انہوں نے تین سالوں میں اورکزئی ایجنسی میں کڑوروں روپے کے بحالی کے منصوبہ جات مکمل کرائے۔متاثرین کو نقصانات کے معاوضے دلوائے اور انہیں اپنے علاقوں میں باعزت آباد کرایا۔اور اب ان کی خدمت کے لیے ہر فورم پر عملی جدوجہد کر رہا ہوں۔سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے پہلے بھی مخالف تھے اور اج بھی ہیں الیکشن کے بعد فاٹا کے علیحدہ صوبہ بنانے کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...