اے این پی (ولی )فضل شاہ ساتھیوں اور خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل

اے این پی (ولی )فضل شاہ ساتھیوں اور خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل

مردان(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی(ولی) یونین کونسل بغدادہ کے سابق صدر اور خدائی خدمتگار فضل شاہ ا پنے خاندان اور ساتھیوں سمیت کپتان کی ٹیم میں شامل حلقہ این اے21کے امیدوار محمد عاطف خان اور پی کے 53 کے امیدوار سید عمر فاروق کاکا خیل پر اعتماد کا اظہار گزشتہ دنوں منز کندے بغدادہ مردان میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ایک شمولیتی پروگرام کے انعقاد ہوا جس میں پی کے 53 کے امیدوار سید عمر فاروق کاکا خیل،سابق ناظم الحاج ہمایون خلجی،تحصیل کونسلر اشفاق احمد لودھی،ناظم بغدادہ ٹو نثار علی،اجمل شاہ و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کثیر تعداد میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کے علاوہ خدائی خدمتگار فضل شاہ ا پنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ پی کے 53 کے امیدوار سید عمر فاروق کاکا خیل نے پارٹی میں شامل ہونے والے کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں کرپشن کا بازاث گرم کرکے عوام کو نظر انداز کیا تحریک انصاف کی صورت میں اب عوام کو ایک روشنی کی کرن ملی ہے جس نے بگڑے ہوئے نظام کو خیبرپختونخوا میں ٹھیک کرنے کی شروعات کردی ہے اور اب 25 جولائی کو پاکستان بھر میں یہ تبدیلی آئے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتا ہے تحریک انصاف اس بار مردان سے خان اور نوابوں کا مکمل صفایا کردے گی بدمعاشی اور بد عنوانی کی سیاست کے خاتمے میں عوام ہمارا ساتھ دیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...