محترمہ فاطمہ جناح کی برسی پر پی ایل ایف کے زیراہتمام تقریب

محترمہ فاطمہ جناح کی برسی پر پی ایل ایف کے زیراہتمام تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگار خصوصی )پاکستان کے قیام میں قائد اعظم محمد علی کے ساتھ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ساتھ محترمہ فاطمہ جناح کا کلیدی کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا پاکستان کو جمہوری ملک بنانے اور عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے فرمودات قائد اعظم پر عمل وقت کی ضرورت ہیں عام انتخابات میں فاطمہ جناح کی مخالفت کرنے والوں نے اصل میں پاکستان کی مخالفت کی اور پاکستان کو ترقی سے روکا پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی قائد اعظم اور فاطمہ جناح کے سنہری اصولوں پر رواں دواں ہے ان خیالات کا اظہار پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق اور مرزا عزیز اکبر بیگ نے ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں پی ایل ایف کے زیر اہتمام محترمہ فاطمہ جناح کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے فیروزہ فیض،فیاض بھٹہ،نگینہ ہراج، فردوس جمال، واجد رضوی،اقبال سرگانہ،خالد مترو،صفدر سرسانہ،رانا اقبال نون، عاصم پرویز، نوید ہاشمی، سید عارف شاہ،فردوس جمال،عمران بھٹہ،ملک سرفراز ،نجمہ جٹ راں نے بھی خطاب کیا اختتام پر محترمہ فاطمہ جناح کی یاد میں شمعیں جلائی گئیں۔