قبائل کا ہر موقع پر ساتھ دیا آئندہ بھی پہلو تہی نہیں کرینگے :سینیٹر سرا ج الحق

قبائل کا ہر موقع پر ساتھ دیا آئندہ بھی پہلو تہی نہیں کرینگے :سینیٹر سرا ج الحق

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )قبائل پرہر دور میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف جماعت اسلامی نے ہر موقع پر ان کا ساتھ دیا ۔ایف سی آر جیسے ظالمانہ نظام کے خلاف ہمارے اسلاف اور ہر کارکن نے جیلیں کاٹی ۔اور ہم ہر امتحان میں قبائلی عوام کیساتھ رہے یہی وجہ ہے کہ آج قبائلی عوام کے دل جماعت اسلامی کیساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ہزاروں لوگوں کی شرکت ایک ریفرنڈم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے باجوڑ خار میں ہزاروں افراد کے ایک بڑے جلسے سے اپنے خطاب کیدوران کیا اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کے علاوہ دنیا بھر میں بھی ایک منظم اسلامی تحریک ہے جو خدا کی زمین پر خدا کا نظام اور انسانوں کو انسان کی غلامی سے نجات دلانے اور پورے دنیا میں انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں قبائلی عوام ہر دور میں نظر انداز کئے گئے یہاں صحت ،تعلیم ،روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کیوجہ سے یہ لوگ پتھر کے زمانے سے ذیادہ بد تر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ان لوگوں کو بعض خان خوانین ان کی پسماندگی اور غربت کا ناجائز فائدہ اُٹھا کرغلام بنانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں لیکن جماعت اسلامی قبائلی عوام کیدرمیان کھڑی ہیں اور ہراُس ظالم و جابر کا راستہ روکے گا جو قبائلی عوام کو مزید اندھیروں کے طرف لے جا رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ آج کا یہ عظیم الشان جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب ان جابر اور ظالم حکمرانوں سے اُکتا گئے ہیں اور وہ صرف اور صرف جماعت اسلامی کے منشور اور قائدین پر اعتماد کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آتے ہی قبائلی عوام کے احساس محرومیوں کو ختم کریں گے لوڈشیڈنگ کے خاتمے ،بے روزگار جوانوں کو کو روزگار کی فراہمی ،میریٹ کی بالادستی ،صاف پانی کی فراہمی اور تمام علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھانے سمیت پورے قبائل میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرینگے قبائلی اضلاع میں ایم ایم اے کے بحالی کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جو ایم ایم اے کے صدر ہے ہمارے درمیان یہ بات طے ہوگئی ہے کہ قبائلی اضلاع باجوڑ،مہمند ،خیبراور دیگر سابقہ ایجنسیوں میں جماعت اسلامی کے آٹھ اُمیدوار متفقہ طور پر نامزد کئے گئے ہیں اور بہت جلد یہ معاہدہ میڈیا کے خبروں کی زینت بنے گی جلسے سے خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان ،صاحبزادہ ہارون الرشید ،این اے 40 اور 41 کے نامزد امیدواران حاجی سردار خان اور قاری عبد المجید و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...