ڈیم کیلئے میئر کراچی وسیم اختر کا ایک لاکھ روپے کا عطیہ

ڈیم کیلئے میئر کراچی وسیم اختر کا ایک لاکھ روپے کا عطیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے دیامر بھاشا اور مہمندڈیم کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے اپیل کی کہ تمام پاکستانی ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں،میں نے یہ عطیہ اپنے ذاتی اکاونٹ سے دیا ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر میں پیش رفت مثبت اقدام ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ملک میں جاری پانی کی شدید قلت سے نمٹنے کے لیے دو ڈیمز کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا ہے، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ بھاشا اور مہمندڈیمز کی فوری تعمیر کی جائے۔سپریم کورٹ نے چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں فیصلے پر عمل درآمد کیلیے کمیٹی بھی قائم کی ہے، جبکہ عوام سے ان کے لیے عطیات جمع کرانیکی اپیل بھی کی ہے۔پاک فوج کی جانب سے دیا مربھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے تینوں مسلح افواج کے افسران کی طرف سے 2،2دن اور سپاہی کی جانب سے 1دن کی تنخواہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...