وقت آنے پر سب بتاؤں گا کس نے مجھ کو پھنسایا،راؤ انوار

وقت آنے پر سب بتاؤں گا کس نے مجھ کو پھنسایا،راؤ انوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوار نے کہا ہے کہ استغاثہ یہ معلوم نہیں کرسکا کہ نقیب اللہ کوکب گرفتار کیا گیا، وقت آنے پر سب بتاؤں گا کس نے مجھ کو پھنسایا۔نقیب اللہ قتل کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد راؤانوار نے انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ثابت ہو گیا کہ وہ بے قصور ہیں انھیں بد نیتی کی بنیاد پرمقدمے میں ڈالا گیا،اللہ کا شکر گزار ہوں ضمانت مل گئی۔انہوں نے کہا کہ مقدمے میں اٹھانے والوں کا ذکر ہے نہ مارنے والوں کا،پہلے دن سے کہہ رہا ہوں میں بے قصور ہوں،99 گواہوں میں سے کسی نے میرا نام نہیں لیا۔سابق ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ کیس خراب کیا گیا اصل ملزمان بھی بچ جائیں گے،میرے ساتھ بھی وہ ہی کیا گیا جیسا مرتضی بھٹوکیس میں ایک شخص کوپھنسانے کے لیے کیا گیا۔راؤانوار نے کہا کہ جائے وقوع پر نہیں تھا ،ضمانت ملنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔سابق ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ استغاثہ یہ معلوم نہیں کرسکا نقیب اللہ کو کب گرفتار کیا گیا ، بڑے واقعے پر آئی جی سندھ بھی پریس کانفرنس کرتا ہے، وقت آنے پر سب بتاؤں گا کس نے مجھے پھنسایا۔