ہائیکورٹ کا ایم ایس نشتر ہسپتال کو معطل کرنے کیخلاف درخواست پہلے سے دائر مقدمہ کیساتھ 12جولائی کو سماعت کرنیکا حکم

ہائیکورٹ کا ایم ایس نشتر ہسپتال کو معطل کرنے کیخلاف درخواست پہلے سے دائر ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم ایس نشترہسپتال کو(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کرنے کے خلاف درخواست پرقبل ازیں دائرمقدمہ کے ساتھ12 جولائی کو سماعت کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں سابق ایم ایس نشترہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی نے درخواست دائرکی تھی کہ وہ اپنے فرائض درست طریقے سے سرانجام دے رہے تھے تاہم دوماہ قبل نشترہسپتال میں بھرتیوں کے سلسلے میں مختلف سیاسی شخصیات کے دباؤ پربھرتی کرنے سے انکارکردیاتھاکیونکہ الیکشن کمیشن نے 25 جولائی تک بھرتی پر پابندی عائدکررکھی تھی جس کی پاداش میں سیاسی دباؤ پرانہیں تبدیل کرکے لاہوررپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے خلاف فاضل عدالت سے رجوع کیاتو فاضل عدالت نے تبادلے کے احکامات پرعمل درآمدمعطل کرتے ہوئے حکام سے جواب طلب کیاتھالیکن اب پھرپنجاب حکومت کی جانب سے انہیں بلاوجہ معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ کسی بھی الزام یاشکایت کی صورت میں اس کوقانون کے مطابق شوکازنوٹس بھی جاری نہیں کیاگیاہے۔اس ضمن میں گزشتہ روز سماعت پرنشترمیڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے وکیل میاں عباس احمدپیش ہوئے اوردلائل دئیے کہ نگران حکومت کی کارروائی کواپنے مقاصدکے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ درخواست گذارکے خلاف نیب میں بھی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔

ایم ایس نشتر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...