بلاول کی مقبولیت سے استحصالی ٹولہ پریشان ہے ،سعیدغنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت سے استحصالی ٹولہ پریشان ہے ۔ ہر انتخابات کے دوران آصف زرداری کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی جاتی ہے ۔منگل کو جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی مقبولیت دیکھ کر ختم کیے گئے مقدمے یاد آگئے ہیں ۔بلاول بھٹو کی مقبولیت سے استحصالی ٹولہ پریشان ہے ۔ان لوگوں کو شہید بھٹو کے عدالتی قتل کا ریفرنس یاد کیوں نہیں آتا ۔انہوں نے کہا کہ مہرے ناکام ہوئے تو ان کے آقا سرگرم ہوگئے ہیں ۔ ہر انتخابات کے دوران آصف زرداری کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی جاتی ہے