ہم سب نے مل کر گگو منڈی شہر کو خوبصورت بنانا ہے:عثما ن وڑائچ

ہم سب نے مل کر گگو منڈی شہر کو خوبصورت بنانا ہے:عثما ن وڑائچ

گگو منڈ ی (نمائند ہ پاکستان) پاکستان کامیاب ہو کر پی پی 229گگو منڈی کو خوبصورت بنائیں گے چوہدری عثما ن احمد وڑائچ ہم سب نے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

تعلیم صحت اور روزگار ی خاتمے کے لئے مل کر جدجہد کرنا ہوگی اور کامیاب ہوکر عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 229چوہدری عثمان احمد وڑائچ نذیر جٹ گروپ کے امیدوار نے مختلف کارنر میٹنگ کے خطاب میں کیا انہوں نے کہا اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں ۔ہم سب نے تعلیم صحت اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی اورآپ کے ووٹ بہت قیمتی ہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں ہم سب نے مل کر گگو منڈی شہر کو خوبصورت بنانہ ہے میرا ماضی آپ لوگوں کے سامنے ہے مجھے عوام نے دو دفعہ تحصیل ناظم کے لئے منتخب کیا اور میں نے اپنے حلقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے اور میرے بڑے بھائی چوہدری فیاض احمد وڑائچ اسی حلقہ سے ایم پی اے منتخب ہوئے اور اپوزیشن میں رہے اسکے باوجود بھی ہم نے لوگوں کے مسائل حل کئے اور کامیاب ہوکر عوام کی خد مت کے لئے پبلک سیکرٹریٹ گگو منڈی میں بنائیں گے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے واپڈا آفس او ردیگر محکموں کے آفس گگو منڈی شہر میں بنائیں گے تاکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لئے دور دراز سفر کے لئے نہ جانا پڑے ہم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ۔جھوٹ منافقت کی سیاست ہم نہیں کرتے نہ ہی ہم تھانہ کچہری کی سیاست کرتے ہیں بلکہ ہم تو سیاست کرنے نہیں عوام کی خدمت کرنے کے لئے آئے ہیں مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ہم حلقہ کی کمپین کے لئے جاتے ہیں تو لوگوں کے مسائل سنتے ہیں اور علاقہ کی مرحومیت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ پانچ سال پورے کرنے والے عوام کے لئے کچھ نہیں کر کے جاسکے تمام حلقہ میں کئی ایسے گاؤں بھی ہیں جہاں بنیادی سہو لیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

عثمان وڑائچ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...