میپکو افسروں او ر ملازمین کی طرف سے ڈیم فنڈکیلئے تنخواہیں دینے کااعلان
ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو افسران اور ملازمین نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیاہے۔ میپکو افسران4دن جبکہ ملازمین 2دن کی تنخواہیں دیامیر(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
بھاشاڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے دیں گے۔ میپکو افسران اور لیبریونین کے متفقہ پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرم چوہدری نے افسران اور ملازمین کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔