25جولائی کو تحریک انصاف کی تاریخی فتح ہوگی:جاوید اختر انصاری

25جولائی کو تحریک انصاف کی تاریخی فتح ہوگی:جاوید اختر انصاری

ملتان (نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوامیدوار حلقہ پی پی 215حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء ملک میں انقلابی تبدیلیوں کا حامل ہے 25جولائی تحریک انصاف کی تاریخی فتح کادن پچھلے ستر سالوں سے جاری(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

فرسود اور ناانصافیوں پر مبنی نظام کا خاتمہ ہونے جارہا ہے عمران خان نے اپنی بائیس سالہ جدوجہد سے عوام میں زندگی کی روح پھونگ دی ہے اور ایک نئے پاکستان کی بنیا د رکھنے جارہے ہیں جس میں ہرشہری کو بنیادی ضروریات اور انصاف اس کی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 63محلہ دین پورہ سمیجہ آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 25جولائی کوملک میں کرپشن کمیشن اور کک بیکس کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرناہے کارکنان 25جولائی کو اپنے اور آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے گھروں سے باہر نکلیں اور گلی گلی پھیل کرووٹروں کو باہر نکالیں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر ملک ربنواز چدھر، راؤ ذوالقرنین،ملک حاجی عبدالرزاق، ملک عدنان ڈوگر، راؤ ناصر، ملک اعجاز بھٹی، محمد رفیق، وارثی، عارف وارثی، امین ڈوگر، ریاست علی سابقہ ناظم، حاجی شعیب، رانا حسنین کونسلر، رانا عمران صدیقی کونسلر، ممتاز خان، محمد عمران، خادم حسین، عزمت انصاری، شہباز لودھی، اعجاز انصاری، ابرار انصاری، عامر انصاری، چوہدری ہدایت اللہ گجر، عبیداللہ انصاری، ودیگر معززین شریک ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...