مسلم لیگ ن میاں برادران کی قیادت میں متحد ہے ‘ شیخ طارق رشید

مسلم لیگ ن میاں برادران کی قیادت میں متحد ہے ‘ شیخ طارق رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عثمان خان بابر کیطرف سے این(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

اے 155 کے امیدوار شیخ طارق رشید اور صوبائی حلقہ 214 آصف رفیق رجوانہ صوبائی حلقہ 213 بیرسٹر محمد علی کھوکھر صوبائی حلقہ 216 حاجی احسان الدین قریشی ‘ چوہدری جاوید نیاز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی ۔ اس موقع پر طارق خاکوانی ‘ لئیق خاکوانی ‘ فصیح خاکوانی ‘ عاطف زیدی اور ملک اقبال تھہیم ‘ شیخ نصیر ‘ شیخ صادق و دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر این اے 155 کے امیدوار شیخ طارق رشید نے کہا کہ پانچ سالہ دور حکومت میں حلقہ کی ترقیاتی و خوشحالی کیلئے عملی طور پر اقدامات کیے جو ’ن‘ لیگ کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اب بھی موقع دیا تو حلقہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے مزید ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ہے ۔ سینئر رہنما عثمان خان بابر نے کہا کہ عوام 25 جولائی کو جگہ جگہ تماشہ لگانے والوں کی سیاست کا خاتمہ کردینگے ۔