سیاست ہمارا ذریعہ معاش نہیں‘لوگوں کی خدمت کریں گے :زین حسین قریشی

سیاست ہمارا ذریعہ معاش نہیں‘لوگوں کی خدمت کریں گے :زین حسین قریشی

ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

157 کے امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار یا شہرت کیلئے سیاست نہیں کررہے ۔ بلکہ و ملک بچانے نکلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 پی پی 219 کی یونین کونسل خان پورمڑل سمیت مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگ الیکشن آفس کا افتتاح اور مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ مخدومزادہ زین قریشی نے کہا سیاست ہمارا ذریعہ معاش نہیں عزت اور عوام کی فلاح کیلئے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ خان وادہ غوث پاک کی اولاد سے ہوں نہ کبھی غلط کام کیا اور نہ کبھی کروں گا۔ عوام نے اعتماد کیا اور اقتدار میں آئے تمام تر وسائل اور توانائی عوام اور حلقے کی ترقی پر صرف کرونگا۔ ڈاکٹر اختر ملک ۔ اور مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین وار وائس مین کے ہمر تھے۔ قبل ازیں مخدومزین قریشی خان پور شمالی پہنچے تو عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھول نچھاور کئے۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی این اے 157 پی پی 211 کی یونین کونسل سجان پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختر ملک ‘ ملک مظہر عباس راں ‘ ملک واصف عباس راں ودیگر شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...