قوم الیکشن میں کرپٹ مافیا کا حساب لے گی: جاوید اقبال وڑائچ

قوم الیکشن میں کرپٹ مافیا کا حساب لے گی: جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی 179چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اورامیدوارصوبائی اسمبلی 263 چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ قوم(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ا لیکشن میں کرپشن کا حساب لے گی‘ ہم اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی خدمت کا بہترین ریکارڈ رکھتے ہیں جبکہ ہمارے مخالفین نے اقتدار کے ذریعے سرکاری زمینوں اور قبرستانوں پر قبضے کیے اور بیواؤں اور یتیموں کے حق پر ڈاکے ڈالے ہیں۔چک54پی میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا‘آنے والا دور پی ٹی آئی کاہوگا‘پی ٹی آئی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے‘ اس موقع پرماسٹررفاقت وڑائچ‘ غلام عباس سپرا‘ محمدطفیل میراں‘ عبدالباسط چاچڑ‘ محمداورنگزیب ودیگرنے دونوں امیدواران کواپنی مکمل حمایت وتائیدکایقین دلاتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ25جولائی کوپاکستان تحریک انصاف کی جیت یقینی بنائیں گے۔قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے متعددچکوک کادورہ کیااورعمائدین علاقہ سے ملاقات کی جہاں جام‘ رئیس‘ جٹ‘ ارائیں‘ بہولہ سمیت مختلف برادریوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔ ادھر 25جولائی انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کادن ہوگاضلع رحیم یارخان میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کریگی ضلع رحیم یارخان پاکستان تحریک انصاف کاگڑھ ہے اتنابڑااجتماع دیکھ کریہ ثابت ہوگیاوزیر اعظم عمران خان ہی ہونگے آج 11جولائی کوقائدعمران خان کارحیم یارخان پہنچنے پربھرپوراستقبال کیاجائیگاان خیالات کااظہاراین اے 179کے امیدوار چوہدری جاوید اقبال وڑائچ،چوہدری آصف مجید اورظفروڑائچ نے گزشتہ روز صادق ٹاؤن میں ہونیوالے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاچوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ اتنے بڑے کامیاب اجتماع پرمحمدرضوان خان اورسلیم خان مبارکباد کے مستحق ہیں ثابت ہوگیاکہ صادق ٹاؤن پاکستان تحریک انصاف کاگڑھ ہے عوامی سمندردیکھ کریہ ثابت ہوگیا کہ تبدیلی آگئی ہے جلسے کے دوران راجپوت برادری،چوہان برادری،آرائیں برادری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اورکہا کہ ہمارابھرپورساتھ تحریک انصاف کیساتھ ہے انشاء اللہ25جولائی کوپاکستان تحریک انصاف ملک بھرمیں کلین سویپ کریگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...