ٹکٹ نہ دیکر پیپلزپارٹی نے وعد ے سے انحراف کیا: حامد سعید کاظمی

ٹکٹ نہ دیکر پیپلزپارٹی نے وعد ے سے انحراف کیا: حامد سعید کاظمی

فیروزہ (نمائندہ پاکستان )ماضی کی طرح اب بھی عوام کے تعاون سے مخالفین کو شکست دوں گا پیپلزپارٹی والوں نے بے وفائی کی ہے ان خیالات کا اظہار قومی حلقہ 175 تحصیل لیاقت پورسے آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ علامہ سید حامد سعید کاظمی نے فیروزہ کے مدرسہ عربیہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

غوثیہ کے مہتمم حسین احمد سعیدی کی دعوت پر ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نون لیگ سمیت مختلف برادریوں نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی انہوں نے کہا کہ میں نے 2008 کے جنرل الیکشن میں بھی مخالفین کو بھاری اکثریت سے ہرایا تھا اب بھی انہیں شکست دوں گا پیپلزپارٹی کی قیادت نے وعدہ سے انحراف کر کے مجھے ٹکٹ نہیں دیا انشاللہ آزاد حیثیت سے کامیاب ہوکر ماضی کی طرح عوام کی خدمت کروں گا ان کے ساتھ موجود صوبائی حلقہ 256 سے آزاد امیدوار سردار نذیر احمد خاں چانڈیہ نے کہا کہ ہمارے پینل کی کامیابی آپ سب کی کا میابی ہے میں نے ناظم کی حیثیت سے علاقہ میں سڑکوں کا جال بچھایا ہے انشااللہ ایم پی اے بن کر علاقہ کی پسماندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ کروں گا۔

حامد سعید کاظمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...