افسروں نے تنخواہ روک لی ، بیمار نائب قاصد ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جاں بحق
کوٹ سلطان(نمائندہ پاکستان) یونین کونسل کوٹ سلطان سٹی میں تعینات معمر نائب قاصداللہ وسایا موہانہ گزشتہ 15دن سے شدید علیل تھا ،بتایا گیا ہے کہ اسے یونین کونسل کی طرف سے گزشتہ 3ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی ،جس کی وجہ سے وہ نہ صرف فاقوں پر گزر بسر کرنے پر مجبور تھا بلکہ وہ اپنی بیماری کے لئے ادویات بھی نہیں خرید سکا ،یرقان میں مبتلا نائب قاصدمناسب علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جاں بحق ہو گیا ،(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
متوفی کے بیٹے محمد ندیم نے بتایا کہ انہوں نے عید الفطر بھی فاقوں پرگزر بسر کی،گھر میں پیسے نہ ہونے اور قرض کے بوجھ کی وجہ سے مزید ادھار بھی نہیں لے سکتے تھے جس پر ان کے والد کی بیماری کا مناسب علاج نہ کروا سکے جس سے ان کی موت واقع ہو گئی ،متوفی کے بیٹے محمد ندیم نے ڈپٹی کمشنر لیہ ،کمشنر ڈی جی خان اور دیگر حکام سے تنخواہ کی بلاوجہ ادائیگی نہ ہونے کا نوٹس لینے اور ذمہ دار افسروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
نائب قاصد