این اے 170: آل پاکستان مسلم لیگ کی امیدوار شازیہ نورین کی الیکشن مہم‘ ووٹرز سے رابطے

این اے 170: آل پاکستان مسلم لیگ کی امیدوار شازیہ نورین کی الیکشن مہم‘ ووٹرز سے ...

بہاول پور(بیورو رپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ کی امیدوار این اے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

(بقیہ نمبرصفحہ12پر )

170 شازیہ نورین خان نے کہاہے کہ ختم نبوتؐ کا معاملہ ہمارے ایمان کا حصہ اور دین اسلام کی اساس ہے۔اسلام اورپاکستانی آئین مذہبی آزادیوں ،اقلیتوں کے تمام بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے تاہم ہر شہری پرلازم ہے کہ وہ اپنی شناخت درست اور صحیح کوائف کے ساتھ جمع کروائے ۔نگران حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کوفوری منظر عام پر لائے تا کہ اصل حقائق سے قوم آگاہ ہوسکے۔وہ اپنی الیکشن کمپیئن کے دوران شہریوں سے بات چیت کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ کے حساس اور نازک مسئلے پر اسلامیان پاکستان کے تمام تر اعتقادی رشتوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے قوم کے جذبات کو مجروح کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔ممتاز قادری کی شہادت سے لیکر ختم نبوت ؐکے قانون میں ترمیم کی سازش تک نواز شریف مکافات عمل کا شکار نظر آتے ہیں جبکہ عمران خان اور آصف علی زرداری کا مستقبل بھی نوشتہ دیوار ہے ۔

شازیہ نورین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...