25جولائی کوجھوٹ‘لوٹ مار کی سیاست کاباب ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا:خضر حیات گوپانگ

25جولائی کوجھوٹ‘لوٹ مار کی سیاست کاباب ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا:خضر حیات ...

علی پور(نمائندہ پاکستان)معروف سیاسی شخصیت حاجی ملک دولت علی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

نے ہزاروں ساتھیوں سمیت خضرحیات گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا، جتوئی گروپ کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے شمولیت کافیصلہ کیا،25 جولائی کو جھوٹ اورلوٹ مار کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا،اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 186ایم این اے کے امیدوارسردار خضر حیات خان گوپانگ نے کہاکہ حاجی ملک دولت علی جیسی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں اِن کی شمولیت سے ہماری جیت یقینی ہوگئی ہے میں وعدہ کرتاہوں کہ حاجی ملک دولت علی اورتمام دوستوں کو کبھی مایوس نہیں کرونگا۔جھوٹ اورلوٹ مار کی سیاست کرنیوالوں کو عوام مسترد کردے گی۔ حلقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے عوام میراساتھ دیں اورانتخابی نشان بالٹی پر مہریں لگائیں۔ان شاء اللہ 25جولائی کو کامیاب ہوکر حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔اس موقع پر،ملک محمد علی گھلو، حسن رضا گھلو، شہباز گھلو، وکیل خان پٹھان،وقاص وکیل،ملک سلیم مٹھو، چوہدری اعجاز سرور،ملک جابر علی گھلو،ملک محسن علی گھلو،ملک منتظر مہدی گھلو،ملک علی حیدر گھلو،حسین رضا،عباس حیدر گھلو،مرجان حیدر سمیت کثیرتعدادمیں اہل علاقہ موجود تھے۔

خضر حیات گوپانگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...