لڑکی سمیت 3افراد قتل ، حادثات میں 5جاں بحق ، نوجوان کی خودکشی

لڑکی سمیت 3افراد قتل ، حادثات میں 5جاں بحق ، نوجوان کی خودکشی

میلسی‘ ماچھیوال‘ کہروڑپکا‘ جھوک اترا‘ جتوئی‘ مٹھن کوٹ‘ ڈہرکی‘ راجن پور (نمائندگان) بیوی نے آشنا سے ملک کر شوہر‘ بھائی نے غیرت کے نام پر بہن مار ڈالی۔ ہمسائے کے ہاتھوں ٹیکسی(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

ڈرائیور قتل‘ حادثات نے تین زندگیا ں نگل لیں‘ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ نہر میں ڈوب کر دو نوجوان چل بسے۔ اس حوالے سے میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میلسی سندھنائی لنک کینال کی پٹڑی پر کرکٹ کھیلنے میں مصروف دو نوجوان نہر میں گری گیند پکڑنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے بتایا گیا ہے کہ نواحی قصبہ خانپور کے رہائشی اور مقامی کالج کا طالبعلم غلام مرتضیٰ ولد اللہ رکھا اور ہائی سکول کا طالبعلم شہباز ولد محمد خالق دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نہر کی پٹڑی پر کرکٹ کھیل رہے تھے کہ چوکا لگانے کی کوشش میں گیند سندھنائی لنک کینال میں جا گری جسے تیرتا ہوا دیکھ کر پہلے غلام مرتضیٰ کود گیا اور گیند کی بجائے ڈوبنے لگا کہ اس کی مدد کیلئے شہباز بھی نہر میں اتر گیا اور دونوں خونی لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے تا ہم اس دوران سجو نامی ایک نوجوان نے گیند پکڑ لی لیکن دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اس واقعہ کی اطلاع 1122وہاڑی کو دی گئی تو امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی تا ہم تین گھنٹے تک ان کا جنریٹر چالو نہ ہو سکا جس کی وجہ سے ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی نعشیں تا حال نہ مل سکی اس دوران قصبہ خانپور کے ہزاروں افراد نہر کی پٹڑی پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع نہ ہونے کیخلاف شدید احتجاج کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میلسی چوہدری محمد سلیم وڑائچ ، ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔دریں اثناء بستی نور پور کا رہائشی محمد زبیر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہا تھا کہ فدہ موڑ کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر سڑک پر گر گیا مٹی سے بھری ٹرالی کے ویل اس کے اوپر سے گزر گئے جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ماچھیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ماچھیوال کے نواحی گاؤں 4ڈبلیو بی کا رہائشی رانا محمد شفیق جو کہ اڈا ماچھیوال اقبال مارکیٹ میں کرایہ کے فلیٹ میں رہائش پذیر اور ٹیکسی ڈرائیور تھا اسے کے ہمسائے میں رہنے والے کرایہ دار الفت رسول جو کہ ضلع پاکپتن کا رہائشی تھا گزشتہ شب اسے پاکپتن جانے کے لیے بک کیا اور خنجروں کے وار کر کے اسے قتل کے بعد تھانہ صدر پاکپتن کی حدود میں اس کی لاش پھینک کر واپس اپنے فلیٹ واقع اقبال مارکیٹ اڈا ماچھیوال آ گیا پاکپتن پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتول کی لاش کو قبضہ میں لیکر سائنسی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم الفت رسول کو ماچھیوال سے گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کے لیے پاکپتن لے گئے جبکہ مقتول کی لاش کو ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ۔کہروڑ پکا (سے تحصیل رپورٹرکے مطا بق در وا لی مسجد کے قریب مشتا ق کی عمارت تعمیر ہو رہی تھی اور اس کا لینٹر ڈا لا جا رہا تھا مزدور محمد جعفر مشین پر کام کر رہا تھا کہ اس کا کپڑا مشین میں آگیا جس سے اس نے زور سے جھٹکا دے کر چھڑ وا یا تو وہ سڑک پر جا گرا اسی دوران ایک ٹریکٹر ٹرا لی گزر رہی تھی اس کے سر کے عقبی حصہ پر سے ویل گزر گیا جس وہ مو قعہ پر دم توڑ گیا پو لیس تھا نہ سٹی نے مو قعہ پر جا کر نعش قبضہ میں لے لی اور پو سٹ ما رٹم کے بعد نعش ور ثا ء کے حوا لے کر دیا پو لیس تھا نہ سٹی نے مزدور کے والد خدا بخش کے بیان پر ڈرا ئیور صدیق کے خلاف مقد مہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔ جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق موضع ہزارہ کے رہائشی احسان منظور ولد منظور احمد بھٹی نیگھریلو حالت سے تنگ آکر دریائے سندھ نورپور سپر کے مقام پر دریا میں چھلانگ لگاکر دریا میں ڈوب گیا اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسیکو موقع پر پہنچ گء ریسیکو 1122 اور اہل علاقہ نے کشتیوں کے ذریعے دریا میں ڈوبنے والے کی نوجوان کی لاش کی تلاش شروع کردی، غوطہ خور نوجوان اور ریسکیو کے اہلکاروں نے 2 گھنٹوں کی تلاش کے بعد بستی رندان سے لاش کو نکال لیا گیا۔ ورثاء شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔ جتوئی ( سے نامہ نگارکے مطابق ڈمر والا میں عبدالمالک قوم رند بلوچ نے اپنی بیوی کو غیر مرد کے ساتھ دیکھا اور کچھ عرصہ تک اس کو سمجھاتا بجھاتا رہا کہ غلط حرکتوں سے باز رہے لیکن بیوی غلط حرکتوں سے باز آنیکی بجائے خاوند کو راستہ سے ہٹانے کا سوچ لیا مسمات شانی نے اپنے آشنا کو ساتھ کر کے اپنے شوہر کو بوتل میں زہر ملا کر ہلاک کر دیا جس سے اس کا خاوند ہسپتال جانے سے پہلے ہی مر گیا پولیس نے موقع پر پر پہنچ لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کر دی، اس موقع پر پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ کارروائی رپورٹ آنے کے بعد میرٹ پر کی جائے گی اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔ مٹھن کوٹ سے نمائندہ خصوصی،نامہ نگارکے مطابق مٹھن کوٹ کے نواحی موضع بروس آباد کے حسینہ بی بی کی شادی تقریباً ایک سال قبل موضع تونگ کے راشد سے ہوئی تھی حسینہ بی بی کے بھائی طالب حسین کو شک تھا کہ اس کی بہن کے اپنے موضع کے رہائشی طالب حسین سے ناجائز تعلقات ہیں۔گذشتہ روز طالب حسین پستول لیکر موضع تونگ میں اپنی بہن کے سسرال پہنچا اور گولی مار کر بہن کو قتل کر ڈالا ملزم نے تھانہ مٹھن کوٹ پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقتولہ کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور بھجوا دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ڈہرکی کے علاقہ نواں کوٹ کا راہائشی 25سالہ نوجوان فیض محمدگولوریلوے لائین عبورکر رہا تھا تو اسی دوران لاہورسے کراچی جانے والی ایک مال برد ارٹرین کی زدمیں آگیا اورکچل کر موقع پرہی ہلاک ہوگیا اطلاع ملنے پر ڈہرکی پولیس جائے حادثہ پرپہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد کرسول ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے ورثا کے حوالے کردی گئی ‘نوجوان کی لاش گھرپہنچنے پر میں کہرام مچ گیا۔

قتل‘ حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...