چھاپے‘ غیرقانونی طورپر کرنسی‘ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2افراد گرفتار

چھاپے‘ غیرقانونی طورپر کرنسی‘ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2افراد گرفتار

ملتان (وقائع نگار) ایف آئی اے ملتان کی ٹیموں نے دو مختلف چھاپوں کے دوران غیرقانونی طورپر غیرملکی کرنسی و ہنڈی کے کاروبار (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے قبضے سے تمام ریکارڈ برآمد کرلیا اور گرفتار ملزمان سمیت سہولت کاروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان ریجن فراز احمد کی ہدایت پر ایف آئی اے کی پہلی ٹیم جو ایس ایچ او (ایف آئی اے) انسپکٹر عنصر عباس اور ایف سی ناصر پر مشتمل تھی نے گزشتہ روز گدائی نزد ایم سی بی بینک سخی سرور روڈ ڈیرہ غازی پر واقع ایک مکان سے غیرملکی کرنسی اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث عطا محمد ولد نور محمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے ہنڈی سے متعلق ضروری سامان و کرنسی بھی برآمد کرلی جبکہ اس کے سہولت کار سرور اور فیض محمد فرار ہوگئے۔ اسی طرح دوسری ٹیم جو اعجاز احمد انسپکٹر اور ایف سی فیصل اصغر پر مشتمل تھی نے بھی گزشتہ روز دستی کارپوریشن پاکستان چوک ڈیرہ غازی عبدالستار ولد عبدالحکیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جس کے قبضے سے غیرملکی و پاکستانی کرنسی اور ہنڈی میں استعمال ہونے والے سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا۔ دونوں گرفتار ملزمان کو ملتان سرکل آفس بند حوالات کردیا گیا اور ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

چھاپے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...