شجاع آباد نہر میں نہاتے 6سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق‘ مختلف حادثات میں 13افراد زخمی

شجاع آباد نہر میں نہاتے 6سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق‘ مختلف حادثات میں 13افراد ...

ملتان (وقائع نگار) مٹوٹلی پل شجاع آباد نہر میں نہاتے 6سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق شجاع آباد کے علاقے مٹوٹلی پل کے قریب کا رہائشی 6سالہ سرفراز نہر پر نہانے کیلئے گیا جہاں وہ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریسکیو 1122نے نہر سے تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں محمود‘ بہادر اعجاز‘ یاسمین‘ رشید‘ ضیاء‘ حضراں بی بی‘ جعفر منظور‘ محسن‘ فرزانہ‘ حبیب‘ اسلم زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

شجاع دباد نہر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...