نواز شریف نے ہمیشہ عوام کیلئے قربانیاں دی ہیں،ملک

نواز شریف نے ہمیشہ عوام کیلئے قربانیاں دی ہیں،ملک

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما وحلقہ این اے 61کے امیدوار ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ مخالفین نے ہمیشہ الزام تراشی اور ناچ گانے کی سیاست کی ہے اور ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہے ہیں،گذشتہ دس سال کے دور میں اپنے علاقے کی تعمیر وترقی کے ریکارڈ کام کروائے جس کا صلہ 25جولائی کو عوام کے ووٹ کے ذریعے دیں گے،میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے لئے قربانیاں دی ہیں اور وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مصریال چوک میں پی ایم ایل این کے نوجوانوں صغیر عباس خان،چوہدری شاہیر احمد ،ملک حسنات اور چوہدری شبیر کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ایم ایل این کینٹ کے راہنما چوہدری مامون انور،ملک عبدالصمد حسین ،ملک امجداور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 61کی عوام 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان ،اقتصادی راہدری منصوبہ،معیشت میں استحکام،میٹرو بس اور متعدد ترقیاتی منصوبے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دور حکومت میں مکمل ہوئے جبکہ مخالفین اپنے صوبوں میں توجہ دینے کی بجائے الزام تراشی اور دھرنوں میں ناچ گانوں کی سیاست کرتے رہے۔انہوں نے کہا ہے کہااپنے حلقہ کی تمام گلیوں اور سڑکوں کو پختگی،فلٹریشن پلانٹس،ٹیوب ویلز کی تنصیب،سکولز،کالجز اور ڈسپنسریاں قائم کی گئیں جبکہ پانی اور گیس کی فراہمی کے لئے نئی پائپ لائینیں بچھائی گئیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں تو25جولائی کو ملک بھر سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیداروں کو اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب بنائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...