راولپنڈی،پولیس کی رکشہ چوروں کیخلاف کاروائی دو ملزمان گرفتار،5رکشے برآمد
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے رکشہ چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کر کے 05عدد مسروقہ رکشے برآمد کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ساجد حسین کھوکھر نے ایس ایچ او ائیر پورٹ انسپکٹر قمر عباس کو رکشہ چوروں کے خلاف کاروائی کا خصوصی ٹاسک دیا۔جنہوں نے اپنی ٹیم اور آ ئی ٹی لیب ٹیم کے ہمراہ تکنیکی طریقہ اور حکمت عملی سے ملز م فیاض خان سکنہ مہمند ایجنسی کو گرفتار کیا ۔ ملزم کی نشاندہی پر 05عدد مسروقہ رکشہ جات برآمد کئے جبکہ ملزم فیاض کے سہولت کار گل خان ولد امان اللہ کو بھی گرفتار کر لیا۔