راولپنڈی، چورگینگ گرفتار9موٹرسائیکل برآمد
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تھانہ کہوٹہ پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرکے نو(09) موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن نے ایس پی صدر علی رضا کو موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بھر پور کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔ جس پر ایس پی صدر ڈویژن نے ایس ایچ او کہوٹہ کو موٹر سائیکل چوروں کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا۔ جس پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کہوٹہ پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے 03ملزمان زین العابدین ، عماد احمد اور محمد عثمان سکنائے سروٹ راجگان کہوٹہ کو انتھک محنت کے بعد گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 04ہنڈا 125موٹر سائیکل ، 04سی ڈی 70اور 01 میٹرو موٹر سا ئیکل برآمد ہوئے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید مفید طلب انکشافات کی توقع ہے۔