الیکشن میں راولپنڈی کی سیاست میں تبدیلی آنیوالی ہے،حاجی امجد

الیکشن میں راولپنڈی کی سیاست میں تبدیلی آنیوالی ہے،حاجی امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے نامز امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 13 راولپنڈی حاجی امجد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آ نے والے انتخابات میں راولپنڈی کی سیاست میں واقعی تبدیلی آنے والی ہے،راولپنڈی کے باسی کرپٹ اور جھوٹے سیاستدانوں کوان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے،عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش میں مصروف سیاستدانوں کی سیاست کو ہمشہ کے لئے دفن کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو۔ سی 78میں نوارانی محلہ میں چوہدری ہمایوں اور ناصر کا لونی میں چویدری اظہر کے زیر اہتمام کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام روایتی نعرے لگانے والے سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں وہ میرٹ اور عملی تعمیر وترقی کے خواہاں ہیں اس لئے وہ عمران خان کو وزیراعظم بنا کر ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں،موجودہ کرپٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے کڑے احتساب کی ضرورت ہے جو ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے جس کیلئے شفاف اور کرپشن سے پاک قیادت کا اقتدار میں آنا ناگزیر ہے،انہوں نے کارکنوں اور ورکروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر گھر جا کر عمران خان کے عزم اور مشن سے لوگوں کو آگاہ کریں اور متحد رہتے ہوئے الیکشن کے روز عوام کو اظہار رائے کیلئے گھروں سے باہر نکالیں اور عمران خان کو وزیراعظم بنا کر ملک میں تبدیلی کی بنیاد رکھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میں خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں اترا ہوں الیکشن کے بتا ئج خواہ کچھ بھی ہوں ئیہ سلسلہ جا ری رہے گا انہوں نے اعلان کیا ہے کہ میں علاقے میں پانی کے قلت کے خاتمے کے لئے ہر یو نین کو نسل میں دو ٹیوب ویل اپنی ذاتی جیب سے لگواؤں گا انہوں نے علا قے میں کینسر ہسپتال کی تعمیر اور غریب و نا دار افراد کا مفت علاج کروانے کا بھی اعلان کای ہے انہوں نے کہاہے کہ یہاں پر یو نیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جا ئے گا اس موقع پر صوبیدار ظفر ۔فضل کریم کھوکھر ۔الحاج سیلم ۔ جچوہدری ہمایوں،چوہدری قیصر ،نے بھی خطاب کیا اور اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلا یا ہے ۔

Back to Conversion Tool