پی ٹی سی ایل اورپی ایس ای بی مابین کلاؤڈ پر مبنی سروسزمعاہدے پر دستخط
اسلام آباد(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے کلاؤڈ پر مبنی سروسز فراہم کرنے کیلئے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے پر عادل رشید ، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور شوکت علی ، سی ٹی او، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے دستخط کئے ۔اس موقع پر ڈاکٹر ڈینئیل رٹز ،صدرا ور سی ای او، پی ٹی سی ایل،سید رضا شاہ، ممبر آئی ٹی، منسٹری آف انفامیشن ٹیکنالوجی اور سید علی عباس حسنی ، ایم ڈی(قائم مقام) پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے تقریب کو رونق بخشی ان کے علاوہ طا لب حسین بلوچ، ڈائریکٹر فنانس ، پی ایس ای بی ، محمد بشارت قریشی ، ای وی پی ، ڈیجیٹل سروسز، پی ٹی سی ایل ، اور محمد سلیمان اعوان، جی ایم ڈیجیٹل سروسز نارتھ، پی ٹی سی ایل اور نبیل امجد، جی ایم کلاؤڈ اینڈ آئی سی ٹی بزنس بھی اس موقع پر موجود تھے۔پی ٹی سی ایل یہ سروسز پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹرڈ تمام سوفٹ ویئر کمپنیوں اور کال سینٹرز کو فراہم کی جائیں گی بشمول وہ کمپنیاں جو سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس(STPs) کے تحت کام کررہی ہیں۔ اس عمل سے پاکستان بیسڈ کلاؤڈ انفرا اسٹرکچر متعارف کرانے میں معاو نت ملے گی جوکہ یہ جدید ترین انفرا اسٹرکچر استعمال کرسکتے ہیں۔ کلاؤڈ پر مبنی سروسز کی فراہمی IT&ITeS کمپنیاں، اس جدید ترین انفرااسٹرکچرکو استعما ل کر سکتی ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، آئی ٹی منسٹری کے ممبر،سید رضا شاہ نے کہا : ’’ حکومتِ پاکستان آئی ٹی سیکٹر کے قیام کو فروغ دینے اور برآمدی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ کلاؤڈ پر مبنی سروسز کی فراہمی نہ صرف یہ کہ آئی ٹی کمپنیوں اورٹیک سٹارٹ اپس کواپنے کاروبار کو ترقی اور ٹی سی او میں کمی کرنے میں مد د دے گابلکہ مارکیٹ کے شعبوں میں نئے گریجویٹس کوملازمت کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔‘‘سید علی عباس حسنی ، ایم ڈی(قائم مقام)پی ایس ای بی نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا: ’’آج کل کلاؤڈ سروسزمسابقتی کاروباری ماحول میں ایک اہم ضرورت ہے جس سے نہ صرف لاگت کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ کمپیوٹرز اور نیٹ ورکس کا کام کرنے اور پیچیدگیوں پر قابو پانے کے لیے بھی ضروری ہے ،یہ آغاز پی ایس ای بی سے رجسٹرڈ آئی ٹی اور آٹی اینبل سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں، کا ل سینٹرز، خاص طور پر ایس ایم ایز جو ہر دو سے تین سال میں ہارڈویئر اور سافٹ وئیر کو اَپ گریڈ نہیں کرسکتے ہیں ان کو تکنیکی طور پر جدید اور معیاری حل فراہم کرنے اور ہوسٹنگ اور ڈیٹا سٹوریج کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا ان کے مقامی اور بین الاقوامی صارفین کو جدید اور معیاری خدمات فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، پی ٹی سی ایل کے چیف بزنس سروسز آفیسر، عادل رشید نے کہا:’’ ہم آئی ٹی اور ٹیلی کام کے میدان میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر خوش ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے لئے ایک بڑا عزاز ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈنے کلاؤڈپر مبنی سروسز فراہم کرنے کے لئے پی ٹی سی ایل کو ایک پارٹنر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ کلاؤڈ پر مبنی سروسز ترقی کے لئے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے آئی ٹی انڈسٹری میں تبدیلی لانے میں معاون ثابت ہوگی۔ پی ٹی سی ایل مستقبل کے لئے ڈیجیٹل مصنوعات او ر سروسزکے ذریعہ آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہے۔‘‘پی ٹی سی ایل کلاؤڈ سروسز سلوشنز پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ ملکر جدید آئی سی ٹی سروسزسافٹ وئیر کمپنیوں کو فراہم کرے گی۔ کلاؤڈ سروسز کے قیام سے پاکستان میں آئی ٹی اور سافٹ وئیرکی صنعت میں ترقی کا ایک روشن باب کھل جائے گااس کے ذریعے نوجوانوں اور Creative Tech اسٹارٹ اپ کو اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور ملک کی خا م کُل پیداوار(جی ڈی پی ) میں اپنا بہتر کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔