بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل

اسلام آباد (آئی این پی)ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ جمعرات سے ہواؤں میں تیزی اور شدت آنے کا امکان ہے۔ مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے متوقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں مون سون بارشیں شروع ہوگئی ہیں، جب کہ نکیال میں وقفے وقفے سے موسلاد ھار بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں داخل ہوگا۔ بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہونگی۔میٹ آفس کے مطابق بدھ کی رات سے اسلام آباد، بالائی پنجاب، کے پی اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مون سون ہوائیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...