جھوٹا بیان حلفی، عامر لیاقت کو دوبارہ نوٹس جاری

جھوٹا بیان حلفی، عامر لیاقت کو دوبارہ نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔منگل کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے سے متعلق معاملے پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی،سماعت کے دوران فریقین کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار مرزا فیصل منظور اور عامر لیاقت کو دوبارہ نوٹسز جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی۔
عامر لیاقت