ایشیائی ترقیاتی بینک کا منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے دو ارب سے زائد امداد کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک کا منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے دو ارب سے زائد امداد کا ...

اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے مختلف ممالک کو دو ارب سے زائد کی امداد دینے کا اعلان کیاہے ۔ بینک نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے غریب عوام کی کمر توڑ دی جاتی ہے اور متعلقہ ممالک میں غربت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے منی لانڈرنگ ایک لعنت ہے اور اس لعنت سے نمٹنے کیلئے ایشیاء کے ممالک کو دو ملین امریکی ڈالر جو پاکستانی روپیہ میں اربوں روپے بنتی ہے دی جائے گی۔اس امداد سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا کیونکہ پاکستان میں منی لانڈرنگ ایشیا میں سب سے زیادہ ہے نواز شریف کے علاوہ آصف علی زرداری اور دیگر افراد بھی منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

ایشیائی بینک

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...