سیاسی جلسوں کیلئے31مقامات مختص کردیے ہیں،ڈی سی راولپنڈی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیرنے کہا ہے کہ الیکشن کے شفاف و غیر جا نبدارنہ انعقا د کے لئے الیکشن کمیشن آ ف پا کستان کی جانب سے جا ری ضا بطہ اخلا ق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ممانعت شدہ تشہیری مواد کے خلا ف سر گر م عمل ہونے کے ساتھ ساتھ سیا سی جلو س کے انعقاد کے لئے خصو صی مقامات مختص کئے گئے ہیں ۔ ڈسٹر کٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں با ہمی مشا ورت سے اس سے پہلے سیا سی جلوس کے لئے ضلع بھر میں دس مقا مات کو مختص کیا گیا تھا تاہم ضرورت کے پیش نظر اب ترمیم شدہ31 مقا مات اس مقصد کے لئے مختص کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مخصوص مقا مات کے علاوہ کسی جگہ پر جلسہ یا سیا سی جلوس کی ہر گز اجا زت نہیں ہے اورخلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت قا نو نی کا روا ئی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(جنرل) سا رہ حیات نے مختص شدہ مقامات کی تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے کہا کہ را ولپنڈی میں این اے60 و پی پی11 کے لئے گلز ار قا ئد پا رک اوربے نظیر بھٹو ائر پو رٹ کینٹ کے سامنے گرا ؤ نڈمختص کئے جا ر ہے ہیں۔این اے59 اور پی پی13 کے لئے ہا ئی کو رٹ روڈٖ گرا ؤنڈنز د کار چوک اور گرا ؤ نڈ اے آر ایل مو ر گاہ اسی طرح این اے61 اور پی پی14 کے لئے ڈ ھوک سیداں گرا ؤنڈ، لا لکڑتی عید گاہ، ہا رلے سٹر یٹ گرا ؤنڈاورآدرہ پا رک مختص کئے گئے ہیں۔ پی پی15- کے لئے عید گاہ آلہ آباد کینٹ، این اے62 اور پی پی16 کے لئے کمرشل ما ر کیٹ پا رک اوپی پی۔17 کے جلسے لیا قت باغ میں منعقد کئے جا سکیں گے۔این اے ۔57،پی پی ۔06 کوٹلی ستیا ں کے لئے کر کٹ سٹید یم نزد کو ر نمنٹ ہا ئی سکول کو ٹلی ستیاں، اوپن لینڈ نزد گھوڑا چوک، گرا ؤنڈ نز د گو ر نمنٹ ہا ئی سکول کروڑ، گرا ؤنڈ نزد بوا ئز ہا ئی سکول ڈ ھا ندا اور مری کے لئے شوالہ سپور ٹس کمپلیکس مری، کر کٹ گراؤ نڈ نزد پی سی بھو ربن، لو ئر ٹو پہ چو ک اور گلہرہ گلی نیو مری کار پا ر کنگ ایریا مختص کیا گیا ہے۔اسی طر ح این اے ۔57،پی پی ۔ 07کہوٹہ کے لئے اوپن سپیس نزدگو ر نمنٹ گر لز ہائی سکول کہو ٹہ، ناڑہ کا پرہ، سپو رٹس گرا ؤنڈ کہو ٹہ اور کے آر ایل چیک پو سٹ کے سامنے کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ گو جر خان میں این اے ۔58،پی پی ۔08کے لئے چلڈ رن پا رک ہاؤسنگ سکیم نمبر1 اور سرور محمد حسین شہید سٹیڈیم اور پی پی۔ 09کے لئے مند رہ پڑا ؤ کو مختص کیا گیا ہے۔این اے ۔58،این اے ۔57،پی پی ۔10 کلر سیدا ں کے لئے سپو ر ٹس گراؤنڈبھکرال کلر سیداں کو سیا سی جلسوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ٹیکسلا میں این اے ۔63،پی پی ۔19کیلئے احا طہ گرا ؤ نڈ نزد ایچ ایم سی ٹیکسلا، و حدت کا لونی ٹیکسلا کینٹ کو جبکہ پی پی۔20 کے لئے خان الیاس گرا ؤنڈ نزد نواب آباد واہ کینٹ اور جی بی گرا ؤنڈنز د بیرےئر نمبر03واہ کینٹ کو مختص کیا گیا ہے۔