محکمہ ایکسائیز نے ٹوکن وصولی کیلئے دوسری شفٹ کااجراء کردیا

محکمہ ایکسائیز نے ٹوکن وصولی کیلئے دوسری شفٹ کااجراء کردیا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ٹوکن ٹیکس وصولی میں عوامی سہولت کے پیش نظر دوسری شفٹ کا اجراء کر دیا ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر امجد علی خان اور اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر سہیل شہزاد نے میڈیا کو بتایاکہ ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی سہولت کے لیے 31جولائی کی مقررہ تاریخ سے قبل مالی سال 2018-19کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں 10فی صد کی خصوصی رعائت بھی دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہوں سکیں جبکہ معمول کے مطابق ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں رعائت نہیں دی جائے گی ۔اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر سہیل شہزاد نے بتایاکہ عوامی سہولت کے پیش نظرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر امجد علی خان کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس راولپنڈی میں 10جولائی سے ہی ٹوکن ٹیکس کی وصولی دو شفٹوں میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی بھی ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں دی گئی رعائت سے استفادہ سے محروم نہ رہے۔انہوں نے بتایاکہ دوسری شفٹ کے اوقات سہ پہر 3بجے سے شام 6بجے تک رکھے گئے ہیں ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر امجد علی خان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی کریں اور نہ صرف 10فی صد رعائت سے مستفید ہو ں بلکہ عدم ادایئگی کی صورت میں جرمانہ و دیگر قانونی کارروائی سے بھی بچیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...