حنیف عباسی،راجہ ارشدکو کامیاب کرائیں گے،خرم صدیق

حنیف عباسی،راجہ ارشدکو کامیاب کرائیں گے،خرم صدیق

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبرکینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ6چوہدری خرم صدیق نے کہا ہے کہ وارڈ6سے مسلم لیگ ن کے امیدوارقومی اسمبلی این اے60 حنیف عباسی،پی پی11کے امیدوار راجہ ارشدکو بھرپورطریقے سے کامیاب کرائیں گے مسلم لیگ ن نے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کراکے مسائل کاکافی حد تک خاتمہ کردیا ہے اور جو تھوڑے بہت مسائل ہیں وہ بھی انشاء اللہ جلد ختم کردینگے ،مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں انہیں سزا سنائی گئی مگر انہوں نے وطن واپسی کااعلان کرکے ثابت کردیا کہ انہیں اپنی نہیں ملک و قوم کی فکر ہے اوروہ ملک و قوم کی خاطر واپس آرہے ہیں انکا لاہور پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے پی پی11سے مسلم لیگ ن کے امیدوارراجہ ارشدکے ہمراہ وارڈ6میں ڈورٹوڈور الیکشن مہم کے دوران اہلیان علاقہ،تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے پمفلٹ بھی انہوں نے گھر گھر تقسیم کیے،چوہدری خرم صدیق نے کہا کہ راولپنڈی کے تمام حلقوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے اورالیکشن والے روز25جولائی کو ہر طرف شیر کاہی راج ہوگا انشاء اللہ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن ہی بنائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...