کینٹ سے ن لیگی امیدوار ہی جیتیں گے،نصراللہ ملک

کینٹ سے ن لیگی امیدوار ہی جیتیں گے،نصراللہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدرنصراللہ ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں ملک ابراراور چوہدری سرفرازافضل کی انتخابی مہم بھرپوراندازمیں شروع کررکھی ہے انشاء اللہ کینٹ کے علاقوں سے ن لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی ملک ابرارنے علاقے میں جتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں آج تک کوئی نہیں کراسکا،عوام کارکردگی کی بنیاد پر انہیں ووٹ دیں گے کیونکہ خدمت اور ترقیاتی کام ہی ملک ابراراورمسلم لیگ ن کی پہچان ہے اور آئندہ الیکشن میں عوام اسی کارکردگی کودیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر کامیاب کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈھوک جمعہ،اڈیالہ روڈ،خواجہ کارپورزیشن ،مبارک لین ودیگر علاقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کیلئے عوام رابطہ مہم کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نصراللہ ملک نے کہا کہ شیرکانشان اس وقت جیت کا نشان بن چکا ہے جو شیر کے نشان پرالیکشن لڑرہے ہیں وہی جیتیں گے اورآئندہ حکومت بھی شیر ہی بنائیں گے شیروں کو روکنا اب سیاسی مخالفین کے بس کی بات نہیں رہی۔

Back to Conv