راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں8ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں8ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے700گرام چرس ،20لیٹر کھلی شراب،10بوتل شراب،05عدد پستول30بور معہ 19روند بر آمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کرامت سے700گرام چرس،تھانہ مری پولیس نے فہد سے 10بوتل شراب،تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے سعید سے20لیٹر کھلی شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے نثار سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند،تھانہ وارث خان پولیس نے شعیب سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے دانیال سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند،تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے ذوہیب سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے مبشر سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...