پولیس کے قماربازوں پر چھاپے،9ملزمان پکڑے گئے

پولیس کے قماربازوں پر چھاپے،9ملزمان پکڑے گئے

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 33700/-روپے اور04عدد موبائل فون،03عدد ٹیلیفون سیٹ ،01عدد لیپ ٹاپ،05اسٹک معہ15بال،01عدد چھٹہ بکیں معہ 04رجسٹر برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص فٹ بال میچ پر جواء کھیل رہے تھے جس پرتھانہ وارث خان پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کے04ملزما ن شعیب،جاوید ،عامراور عاصم وغیرہ کو بذریعہ فٹ بال میچ فون پر شرطیں لگا کر جواء میں مصرو ف تھے کو قابو کر کے 04عدد موبائل،03عدد ٹیلیفونPTCL،04رجسٹر ،01عدد لیپ ٹاپ معہ چٹھہ بکیں جبکہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے بیلیٹ پر جواء کھیلتے ہوئے عبداحکیم ،اسداللہ ،جاوید،نیازاور عالم کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم مبلغ33700/-روپے ،05اسٹک،15بالزاور موبائل قبضہ پولیس میں لے کرملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...