زرداری پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے، مولابخش چانڈیو

زرداری پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے، مولابخش چانڈیو

لاہور( این این آئی ) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف زرداری پرمقدمات دباؤ ڈالنے کا پرانا حربہ ہے،آصف زرداری پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے،بلاول بھٹو کے سندھ اور سرائیکی پٹی کے کامیاب دوروں سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جو کہتے تھے پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے بلاول بھٹو کے تاریخی استقبال نے ان کو جواب دیدیا ہے ۔ بلاول ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ملک کا سب سے اہم ایشو عام انتخابات ہیں جن سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے ،پیپلز پارٹی میدان میں ہے اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ عقل کے اندھوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ پیپلز پارٹی کو ایسے نہیں دبایا جا سکتا،پیپلز پارٹی اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے دبایا گیا نہ اب دبایا جا سکتا ہے، آصف علی زرداری جمہوریت دشمنوں کے دباؤ میں کبھی نہیں آئے،جمہوریت دشمن قوتیں خود مانتی ہیں کہ آصف زرداری ان کی موت ہے،آصف زرداری محسن جمہوریت ہیں وہ پہلے بھی سرخرو ہوئے اب بھی سرخرو ہوں گے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...