آئندہ پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد تمام نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے : اسد قیصر

آئندہ پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد تمام نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے : ...

صوابی (بیورورپورٹ) سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصراور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ پی ٹی آئی کی حکومت کے قیام کے بعد تمام نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا ۔خیبرپختونخواسمیت پورے ملک میں عمران کے وژ ن کے مطابق ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوابی کے موضع گندف میں بہت بڑے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسمی محمد اور مسمی محمد جاویدنے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غریب اور امیر کا فرق کا خاتمہ کرکے یکساں تعلیم، صحت ودیگر سہولیات کی فراہمی کو خیبرپختونخوامیں یقینی بنایا اور غریب کی خوشحالی کی راہ میں حائل محصوص مائنڈ سیٹ کو تبدیل کیا ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں میرٹ اور انصاف کا نظام قائم کرکے اقرباء پروری کا خاتمہ کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے جس کے باعث لوگوں نے دھڑا دھڑ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتیں شروع کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گدون کے عوام پہلے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی پی ٹی آئی کا بھر پور ساتھ دینے کیلئے پہلے سے زیادہ جو ش وخروش کا مظاہر ہ کررہے ہیں ۔حکومت میں آکر گدو ن کی مراعات بحال کریں گے گدون کوپانی کی فراہمی اور سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔جلسہ سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تیور بتارہے ہیں کہ آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی قائم ہوگی ۔انہوں نے اعلان کیا کہ عمران کی قیادت میں حکومت کے قیام کے فوری بعد عمران خان عافیہ صدیقی سمیت بیرونی ممالک کی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھائے گی ۔سپیکرنے کہا کہ انہوں نے گدون میں پانی کی کمی پر قابو پانے کیلئے اتلہ ڈیم اور بادہ ڈیم کی تعمیر کے لئے اقدامات کئے ۔ٹیکنیکل کالج قائم کیا سکولوں کی تعمیر کی اور اس کے علاوہ عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے مختلف اقدامات کئے انہوں نے کہا کہ سابقہ ممبران اسمبلی نے گدون کے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ عوام کو محرومیوں کے اندھیروں میں دکھیلا اور اپنے ذاتی مفادات کے لئے سیاست کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اایسے مفاد پرست سیاست دانوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیں اور ان سے سوال کرے کہ وہ کس منہ سے ووٹ مانگنے آتے ہیں ۔سپیکرنے کہا کہ اس وقت ملک ایک ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو عمران کے صورت میں ہمارے درمیان موجود ہے انشاء اللہ عوام کی طاقت سے آئندہ صوبوں سمیت مرکز میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہو ں گی ۔انہوں نے کہا کہ سرخ وسبز جھنڈوں اور شریعت کے نام ووٹ لینے والے عوام کو ورغلاکر بے وقوف بناتے رہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان منافقین اور جھوٹے وعدے کرنے والوں کی سیاست کو دفن کر دیا جائے اور صوابی کی ترقی کے خواہشمندوں کو منتخب کیا جائے تاکہ صوابی میں ترقی کا پہیہ چلتارہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...