مردان ،تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا

مردان ،تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) مردان نوشہرہ روڈ پر سپورٹس کیمپلکس کے قریب موٹرسائیکل سواربہن بھائی تیز رفتار بس کے میں زد میں آگئے جس کے نتیجے میں بہن جان بحق جبکہ بھائی زخمی ہوگیا اسپتال ذرائع کے مطابق صحبت کلے کے رہائشی عدنان ولد شاہ حسین اپنی بیس سالہ بہن مسماۃ (ع) کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ سپورٹس کیمپلکس کے قریب ایک تیز رفتار بس نے دونوں بہن بھائی کو پیچھے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بہن جان بحق جبکہ بھائی زخمی ہوگیا واقعے کے بعد بس ڈرائیور فرارہوگیا