سکیورٹی کے اقدامات سخت،ڈیٹا چوری نہیں ہوا ،چیئرمین نادرا

سکیورٹی کے اقدامات سخت،ڈیٹا چوری نہیں ہوا ،چیئرمین نادرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کہا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوا ہے ۔ڈیٹا کی سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کیے ہیں۔نادرا کے ساتھ ساتھ دیگر ادارے بھی صورتحال پر نظر رکھتے ہیں۔وہ منگل کو کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔عثمان مبین نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا چوری ہوا، نہ ہی اتنا آسان ہے کہ چوری ہوسکے۔ڈیٹا تک ہر ملازم کی رسائی نہیں، ڈیٹا کیلئے علیحدہ سسٹم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ 3ماہ میں کراچی میں نادرا کی کارکردگی سو فیصد بڑھائی ہے ۔ 20مارچ سے پہلے ساڑھے 6ہزار ٹوکن جاری ہوتے تھے۔ اب ایک روز ساڑھے تیرہ ہزار ٹوکن جاری ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 57سینٹرز میں سے 52سینٹرز کی حالت بہتر بنا دی گئی ہے ۔ون ونڈو آپریشن بیس مارچ سے پہلے اٹھارہ فیصد تھا، اب ستانوے فیصد ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...